0
Tuesday 1 Nov 2011 03:09

جوہری طاقتیں اربوں ڈالرز خرچ کرنےکیلئے تیار

جوہری طاقتیں اربوں ڈالرز خرچ کرنےکیلئے تیار
لندن:اسلام ٹائمز۔ دنیا کی جوہری طاقتیں آئندہ دہائی کے دوران اپنے ہتھیاروں اور انہیں ہدف تک پہنچانے کے نظام کے لئے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ یہ بات ایک برطانوی تھنک ٹینک برٹش امریکن سیکیورٹی انفارمیشن کونسل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنی جوہری صلاحیت میں اضافے کے لئے آئندہ دہائی میں 700 ارب ڈالرز خرچ کرے گا جبکہ روس اپنے جوہری ہتھیار ہدف تک پہنچانے والے نظام کے لئے 70 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین، بھارت، اسرائیل، فرانس اور پاکستان بھی اپنے اپنے اسٹرٹیجک میزائل نظاموں مزید طاقتور بنانے کا کام کریں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس، پاکستان، اسرائیل اور فرانس کے جوہری ہتھیار دفاع کی بجائے جنگ کے لئے فوجی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان اور بھارت ہلکے اور چھوٹے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ انہیں مختصر فاصلے پر موجود ہدف کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ اسی طرح اسرائیل جوہری ہتھیار لے کر جانے کی صلاحیت رکھنے کروز میزائلوں سے لیس آبدوزوں کا بیڑہ بنانا چاہتا ہے، جبکہ وہ سیٹیلائٹ راکٹ پروگرام بھی شروع کرچکا ہے جس کا مقصد بین البراعظمی میزائل کی تیاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 110871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش