0
Tuesday 1 Nov 2011 21:44

فلسطین کو یونیسکو کی مکمل رکنیت دینے کا اقدام خوش آئند ہے، ایران

فلسطین کو یونیسکو کی مکمل رکنیت دینے کا اقدام خوش آئند ہے، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو یونیسکو میں مکمل رکنیت دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے جبکہ فلسطین کو رکنیت دیئے جانے پر عالمی ادارے کے فنڈز روکنے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تہران میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ فلسطین کو یونیسکو میں رکنیت دیئے جانے سے فلسطینیوں کے حقوق کے لئے عالمی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے اس فیصلے پر فنڈ روکنے سے امریکہ کی ساکھ کو قومی برادری میں نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہودی ریاست کی اندھی حمایت عالمی رائے عامہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
فارس نیوز کے مطابق ایران کو سعودی سفیر کے قتل میں ملوث کرنے کی امریکی سازش کے بارے میں سوال کے جواب میں ایرانی وزارت خارجه کے ترجمان مہمان پرست کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکہ کی طرف سے موصول ہونے والے خط کا جواب دے دیا ہے، یہ ہماری قوم کا حق ہے کہ وہ امریکی سازش کے خلاف احتجاج کرے اور امریکہ سے مطالبہ کرے کہ وہ رسمی طور پر ایران سے معذرت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات میں بالکل بھی صحت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہیئے وہ خارجی سیاست میں اس طرح کی سازشوں اور غلط راستے کی بجائے اصلاح کی طرف قدم بڑھائے۔
خبر کا کوڈ : 111051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش