QR CodeQR Code

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے معروف ہارٹ فزیشن سید محمد جمال پشاور سے اغواء

1 Nov 2011 22:23

اسلام ٹائمز: پشاور میں مقیم پاراچنار سے تعلق رکھنے والے افراد اور طوری بنگش سپریم کونسل نے ڈاکٹر جمال کے اغوا کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ڈال دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار والوں کو ایک اور چوٹ، معروف ہارٹ فزیشن سید محمد جمال پشاور سے اغوا۔ تفصیلات اور عینی شاہدین کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے معروف ہارٹ فزیشن ڈاکٹر سید جمال کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ حیات آباد میں اپنے گھر جا رہے تھے۔ پشاور میں مقیم پاراچنار سے تعلق رکھنے والے افراد اور طوری بنگش سپریم کونسل نے ڈاکٹر جمال کے اغوا کی شدید مزمت کرتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ ایک طرف حکومت اور گرینڈ جرگہ پاراچنار میں مکمل امن ہونے کے باوجود بغیر کسی ضرورت کے قدم قدم پر آرمی چیک پوسٹیں قائم کر کے عوام کو بےجا تنگ و ہراساں کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں اور دوسری طرف جن علاقوں بالخصوص لوئر کرم سے لے کر ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں آرمی تعینات کرنے کی اشد ضرورت ہے وہاں آرمی تعینات کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، اسپر ظلم یہ کہ اب پشاور اور دیگر علاقوں میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک بار پھر کرائے کے غنڈوں کے ہاتھوں اغوا کرایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 111056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111056/پاراچنار-سے-تعلق-رکھنے-والے-معروف-ہارٹ-فزیشن-سید-محمد-جمال-پشاور-اغواء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org