0
Tuesday 1 Nov 2011 23:56

برفانی طوفان کے باوجود "وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" تحریک کے شرکاء کا عزم جوان

برفانی طوفان کے باوجود "وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" تحریک کے شرکاء کا عزم جوان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا جبکہ بارہ افراد ہلاک ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی بھی دستیاب نہیں۔ بعض علاقوں میں دو فٹ کے قریب برف پڑی، مغربی میسا چوسٹس سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں ستائیس انچ تک برف پڑی جبکہ اس کے قریبی علاقے ونڈسر میں چھبیس انچ برف پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو چکی ہے متاثرہ علاقوں میں روڈ، ریل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ پروازوں کے شیڈول بھی متاثر ہیں۔ کنیکٹیکٹ کے علاقے ہارفورڈ میں جیٹ بلیو کے ایک طیارے میں مسافر سات گھنٹے سے زائد دورانیے تک پھنسے رہے۔ برفانی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بندش سے تیس لاکھ سے زائد گھرانے اور کاروباری مراکز متاثرہ ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو برفباری رکنے کے باوجود میری لینڈ اور میئن تک کے علاقوں میں بجلی کی بحالی میں کئی دِن لگ جائیں گے۔ نیوجرسی، کنیکٹیکٹ، میسا چوسٹس کے پورے علاقوں جبکہ ریاست نیویارک کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک طرف برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دی ہے تو دوسری طرف وال سٹریٹ پر قبضہ کرو، نامی تحریک کے شرکاء شدید برف باری کے باوجود اپنے احتجاجی خیموں میں مقیم بدستور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 111063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش