QR CodeQR Code

الیکشن کی تکرار کے بجائے دوست اپنی باری کا انتظار کریں، میاں افتخار حسین

2 Nov 2011 01:12

اسلام ٹائمز:خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں ان ہاوس ٹی وی اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب میں کے پی کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاست میں حالیہ بحران مصنوعی ہے، کچھ لوگوں کو جو چشمے دیے گئے ہیں وہ ٹھیک نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت مارچ تک رہے یا نہ رہے، اے این پی صدر زرداری کے ساتھ ہے۔ الیکشن کی تکرار کے بجائے دوست اپنی باری کا انتظار کریں۔ اگر کوئی باری کا انتظار نہیں کرتا تو یاد رکھے کہ کوئی اور آئے گا اور پھر لمبی اننگ کھیلے گا۔ خیبر پختونخوا ہاوٴس اسلام آباد میں ان ہاوٴس ٹی وی اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیاست میں حالیہ بحران مصنوعی ہے، کچھ لوگوں کو جو چشمے دیے گئے ہیں وہ ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بجلی کی پیداوار کے لیے مختصر اور طویل المعیاد 24 منصوبوں پر کام جاری ہے، جو 2021ء تک مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک سے نرم شرائط پر قرضہ لیکر چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ واپڈا سے پورا پاکستان تنگ ہے اور اگر اس نے صوبے کی 6 چھ ارب کی تین قسطیں ادا نہ کیں، تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 111076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111076/الیکشن-کی-تکرار-کے-بجائے-دوست-اپنی-باری-کا-انتظار-کریں-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org