0
Wednesday 2 Nov 2011 23:34

بلوچستان حکومت سیاسی مخالفین سے مذاکرات کرے، یوسف رضا گیلانی

بلوچستان حکومت سیاسی مخالفین سے مذاکرات کرے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلٰی کو سیاسی مخالفین سے مذاکرات کی ہدایت کر دی، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ اکبر بگٹی کے ورثاء سے پوچھا جائے کہ وہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے ہائیکورٹ کمیشن سے مطمئن ہیں یا سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو وفاق سے وسائل کی فراہمی 108 ارب روپے ہو گئی ہے جو پہلے 43 ارب روپے تھے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کو سیاسی مخالفین سے مذاکرات کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے سیاسی مخالفین کو قومی دھارے میں واپس لانے کے لئے ان سے بات کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اکبر بگٹی کے ورثاء سے پوچھا جائے کہ وہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ہائیکورٹ کمیشن سے مطمئن ہیں یا سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے۔ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کوہلو اور سوئی میں کنٹونمنٹس کا قیام روک دیا گیا ہے، ان دونوں علاقوں میں فوج کی جگہ ایف سی کو تعینات کر دیا گیا ہے اور بلوچستان میں کوسٹ گارڈز سے کسٹمز کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو وزیراعلیٰ کے ماتحت کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ گوادر لینڈ الاٹمنٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور بندرگاہ پر گریڈ 1 سے 16 تک بھرتیاں مقامی افراد سے کی جا رہی ہیں۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گوادر میں ماہی گیری کی 2 جیٹیز کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، بندرگاہ پر 40 ٹھیکوں میں سے 25 مقامی ٹھیکداروں کو دیئے گئے ہیں جب کہ بلوچستان میں رائلٹی اور گیس ڈویلپمنٹ چارج کو منصفانہ بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 111308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش