QR CodeQR Code

بھارت پسندیدہ ملک، فیصلہ مسئلہ کشمیر کیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا، لیاقت بلوچ

3 Nov 2011 00:35

اسلام ٹائمز:منصورہ لاہور سے جاری اپنے ردعمل میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت نے تمام ملکی سیاسی جماعتوں اور قوم کو ایک مرتبہ پھر دھوکہ دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بھارت کو تجارت کے لیے پسندیدہ ملک قرار دینے اور اس سے تجارت کا حجم بڑھانے پر کہا ہے کہ فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس اور مشترکہ اعلامیہ سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پہلے حکومت پاکستان نے امریکی دباﺅ میں آ کر پاک افغان ٹریڈ معاہدہ کر کے بھارت کو فائدہ پہنچایا تھا۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ فوجی آمر جنرل مشرف کی پالیسیوں کو دوام بخشنے کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی آزادی، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک جانب تو حکومت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے داخلہ و خارجہ پالیسیوں کو از سر نو تشکیل دینے کا وعدہ کرتی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرتی ہے۔ حکومت نے یہ گھاٹے کا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت پاکستان کی معیشت اور اس کی سلامتی کے لیے زہریلی گولی ہے۔ بھارت تجارت کی آڑ میں پاکستان کو معاشی محاذ پر ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 111313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111313/بھارت-پسندیدہ-ملک-فیصلہ-مسئلہ-کشمیر-کیلئے-مزید-مشکلات-پیدا-کرے-گا-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org