0
Sunday 6 Sep 2009 08:17

ایران نہ دھمکیاں برداشت کرتا ہے اور نہ ہی اس کو منزوی کیا جا سکتا ہے: روس

ایران نہ دھمکیاں برداشت کرتا ہے اور نہ ہی اس کو منزوی کیا جا سکتا ہے: روس
روس کے وزیر خارجہ نے سفارتکاری کو ایران کے ایٹمی تنازعے کا تنہا عاقلانہ حل قرار دیتے ہوئے کہا: "ہم مسکو میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ مسئلہ صرف سیاسی اور ڈپلومیٹک طریقوں سے حل پذیر ہے"۔ سرگئی لاوروف نے مسکو میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایک حکومتی مرکز میں تقریر کرتے ہوئے کہا: "ایران کے بارے میں یہ کہنا چاہیئے کہ ہمیں ایران کے ایٹمی تنازعے کے حوالے سے ایک سیاسی اور ڈپلومیٹک حل کا معقول متبادل دکھائی نہیں دیتا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کا بہترین طریقہ نہ ایران کو منزوی کرنا ہے اور نہ ہی اس کو طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دینا ہے، بلکہ اس کو وسیع تعاون کی طرف دعوت دینا ہے۔ صرف اس صورت میں امن و امان اور علاقے میں استحکام کی طرف کوئی قدم بڑھایا جا سکتا ہے"۔ دوسری طرف جرمنی کی صدر نے فرانسوی صدر سے اپنی ملاقات کے دوران کہا: "ایران کو واضح طور پر حواب دینا چاہیئے کہ آیا وہ بین الاقوامی برادری سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے یا نہیں؟، اگر وہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے تو پھر جی 8 کی آنے والی میٹنگ میں اس پر نئی پابندیوں اور سزا کے بارے میں بات چیت کی جائے گی"۔ فرانس کے صدر سرکوزی نے بھی اس ملاقات میں کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ہم پوری طرح سے سنجیدہ ہیں"۔ ایران کو بے سابقہ دھمکیوں کے ہمراہ مذاکرات کی دعوت ایسے وقت میں انجام پا رہی ہے جب مغربی ممالک کچھ ہی برس پہلے ایران کی طرف سے یورینیم انرچمنٹ کو روکنے کیلئے دھمکیوں کے ساتھ الٹی میٹم بھی دیا کرتے تھے۔ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کی مقتدر اور با عزت پالیسیاں مغربی ممالک کے رویے میں نرمی کا باعث بنیں۔ رہی مذاکرات کی بات تو ایران نے ہمیشہ مذاکرات کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے لیکن مغربی ممالک غلط فہمیوں کا شکار ہو کر مذاکرات کی میز کو ترک کرتے رہے ہیں۔ وہ اپنے خیال میں مذاکرات کو ترک کر کے ایران کو آب حیات سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن کچھ ہی عرصے بعد اپنی حماقت کو سمجھنے کے بعد دوبارہ مذاکرات کے نعرے بلند کرنے لگے۔ اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انکے پاگل پن کا دورہ گذرنے کے بعد کوئی اور مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 11144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش