QR CodeQR Code

امریکہ کا ایران پر حملے کا فیصلہ، اسرائیلی تیاری مکمل، برطانوی اخبار کا دعویٰ

3 Nov 2011 16:23

اسلام ٹائمز:اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تہران پر حملے کی منظوری کیلئے منصوبہ کابینہ میں پیش کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اسرائیل نے ممکنہ حملے کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے، برطانیہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی مدد کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تہران پر حملے کی منظوری کیلئے منصوبہ کابینہ میں پیش کر دیا ہے۔ ادھر برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی فصلہ کر لیا ہے۔ ادھر برطانیہ نے اسرائیل کے یورینیم کی افزودگی اور ایران پر حملے کی منصوبہ بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کی صورت میں امریکا کی مدد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 111459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111459/امریکہ-کا-ایران-پر-حملے-فیصلہ-اسرائیلی-تیاری-مکمل-برطانوی-اخبار-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org