QR CodeQR Code

ملتان میں مسلم لیگ ن گروپ بندی کا شکار، کارکنوں کا جاوید ہاشمی کیخلاف احتجاج

3 Nov 2011 22:41

اسلام ٹائمز:ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر میمونہ ہاشمی کی نامزدگی پر لیگی کارکنوں نے چوک نواں شہر پر مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی پارٹی میں تو جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن ملتان میں ضلعی جنرل سیکرٹری کی نامزدگی پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے اور کارکنوں نے سینئر رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کیخلاف شدید احتجاج کیا، چوک نواں شہر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے اپنی بیٹی میمونہ ہاشمی کو ضلعی صدر بنوا دیا ہے جبکہ اب اپنے داماد کو بھی نواز رہے ہیں، ن لیگ ملتان کے رہنمائوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی پارٹی میں تو جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتے، لیگی کارکنوں نے جاوید ہاشمی کیخلاف اور ضلعی جنرل سیکرٹری نامنظور کے نعرے بھی لگائے، ن لیگ کی مقامی قیادت کا مطالبہ تھا کہ شریف برادران فوری طور پر اس بے قاعدگی کا نوٹس لیں کیونکہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے اس کو جمہوری انداز میں چلایا جائے، واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی مسلم لیگ کے انتہائی سینئر رہنماء ہیں اور انہیں جمہوریت کی خاطر طویل عرصہ تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر صحافتی حلقوں میں اسیر جمہوریت کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 111545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111545/ملتان-میں-مسلم-لیگ-ن-گروپ-بندی-کا-شکار-کارکنوں-جاوید-ہاشمی-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org