QR CodeQR Code

کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، جاوید ہاشمی

3 Nov 2011 22:56

اسلام ٹائمز:ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ مشرف نے ایمرجنسی لگائی، آ ئین توڑا، کراچی اور لال مسجد میں قتل عام کرایا لیکن اسے توپوں کی سلامی دے کر رخصت کیا گیا۔


 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن روز اول سے مشرف کے خلاف احتساب کا نعرہ لگا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگائی، آ ئین توڑا، کراچی اور لال مسجد میں قتل عام کرایا لیکن اسے توپوں کی سلامی دے کر رخصت کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوئی بھی فرد واحد نہیں چلا سکتا کیونکہ پہلے بھی فرد واحد کی وجہ سے پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے، ملک میں کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے اور موجودہ حکومت کی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں نے پاکستانیو ں کا سرشرم سے جھکا کر ملک کو بدنام کیا ہے لیکن انہیں سزا ہوئی تو دکھ ہوا، پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 111547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111547/کرپشن-کرنے-والوں-کو-بھاگنے-نہیں-دیں-گے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org