0
Friday 4 Nov 2011 10:45

اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دینے والے کیساتھ چلیں گے، عمران خان

اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن کیخلاف جدوجہد میں ساتھ دینے والے کیساتھ چلیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمارا کسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہو رہا، صرف کرپشن کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دینے والے کے ساتھ چلیں گے، چوہدری نثار اپنے خاندان کو پاکستانی شہریت دلائیں اور شریف برادران کی نوکری ختم کر کے پاکستان کا سوچیں۔ جمعرات کی شب اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہمارا کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں ہو رہا، ہم صرف اس کے ساتھ چلیں گے جو کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد میں ساتھ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان شریف برادران کی نوکری چھوڑیں اور ملک کا سوچیں۔ انہیں چاہئے کہ پہلے اپنے خاندان کو پاکستان کی شہریت دلائیں، پھر ہم سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور ان کے باس تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کسی کرپٹ شخص کو ٹکٹ جاری نہیں کرے گی، ٹکٹ اسے دینگے جسے پارلیمانی بورڈ کلیئر کرے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت اور کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں، الیکشن وقت سے پہلے ہو سکتے ہیں۔ چین سے واپسی پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا کسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہو رہا، تحریک انصاف انتحابات میں کلین سویپ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کرپٹ پارٹی کی لیڈر شپ سے ہرگز اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان نے چوہدری نثار کے بیانات کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پہلے اپنی فیملی کو پاکستان کی شہریت دلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار شریف برادران کی نوکری کرنا چھوڑ دیں انکو شریف برادران کے صحیح اثاثے ڈکلیئر کرنا چاہیئں، چودھری نثار اور ان کے باس تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں. چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ٹکٹ اسے دیا جائے گا جسے تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی ڈکلیئر کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت چین سب سے زیادہ پاکستان کی مدد کر سکتا ہے کیونکہ چین پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست ہے۔
خبر کا کوڈ : 111550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش