0
Sunday 6 Sep 2009 11:44

امریکہ اسلام آباد میں منی پینٹاگون بنانا چاہتا ہے،فضل الرحمن

امریکہ اسلام آباد میں منی پینٹاگون بنانا چاہتا ہے،فضل الرحمن
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد میں منی پینٹا گون بنانا چاہتا ہے اور پاکستان میں بلیک واٹرز کی موجودگی قتل و غارت کا سبب بن سکتی ہے۔ شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کا ظمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کا منصوبہ خطرناک ہے اور وہ اپنی دفاعی قوت پاکستان میں بڑھا رہا ہے جس پر چین کو بھی تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسوقت ملک عالمی قوتوں کے حسار میں ہے اور مسائل کے حل کیلئے ہمیں سیاسی وسائل سے حل ڈھونڈنا ہو گا۔ مذہبی لوگوں کو نشانہ بنا کر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
 جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان جنگ کے اثرات براہ راست پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں،ملک ایک مشکل سے دوسری مشکل کی طرف جا رہا ہے،مذہبی رہنمائوں پر حملے کا مقصد فرقہ وارانہ تضادات کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد سعید کاظمی پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے اور مذہبی رہنمائوں پر حملے کا مقصد فرقہ وارانہ تضادات کو وسعت دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اختیارات کے تحت پالیسی نہیں بنا سکتے اور کچھ قوتیں ملک میں بدامنی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں جبکہ عالمی سطحی پر جو سازشیں ہو رہی ہیں اس پر قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہں کہ ملک آزاد خارجہ پالیسی کے تحت آگے بڑھے جبکہ افغان جنگ کے اثرات براہ راست پاکستان پر پڑ رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات اچھے نہیں اور ہم ایک مشکل سے دوسری مشکل کی طرف جارہے ہیں جبکہ علاقے میں امریکہ کی موجودگی پاکستان کے بہت سے مسائل کا سبب ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اعتراف کر چکا ہے کہ وہ افغانستان اور عراق کی جنگ ہار چکے ہیں جس کے بعد وہ اب پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے اور امریکہ پاکستان میں منی پنٹا گون بنانا چاہتا ہے تاہم21 ویں صدی تعلیم اور دانش کی صدی ہے جبکہ طاقت کے بل بوتے پر کسی ملک پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہمارا دوست چین ہے جس کی دوستی پر ہمیں بھر پور فخر ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 11160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش