QR CodeQR Code

شیخ اطہر ممتاز پاکستان مسلم لیگ نواز ملتان کے جنرل سیکریٹری نامزد

4 Nov 2011 20:05

اسلام ٹائمز:مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے شیخ اطہر ممتاز کا کہنا تھا کہ ملتان مسلم لیگ کا گڑھ ہے ہم مخدوم جاوید ہاشمی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیخ اطہر ممتاز پاکستان مسلم لیگ نواز ملتان کے جنرل سیکریٹری نامزد ہو گئے۔ کارکنوں نے خوشی میں سبزہ زار کالونی سے مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ تک ریلی نکالی، اس موقع پر شیخ اطہر ممتاز کو ریلی کی شکل میں لایا گیا، ریلی کے شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے ریلی کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے شیخ اطہر ممتاز نے کہا کہ ملتان مسلم لیگ کا گڑھ ہے ہم مخدوم جاوید ہاشمی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 111687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111687/شیخ-اطہر-ممتاز-پاکستان-مسلم-لیگ-نواز-ملتان-کے-جنرل-سیکریٹری-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org