0
Friday 4 Nov 2011 20:21

متحدہ شہری محاذ ملتان کا تین نومبر کی ایمرجنسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

متحدہ شہری محاذ ملتان کا تین نومبر کی ایمرجنسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیر اہتمام تین نومبر کو پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف چونگی نمبر 9 پر متحدہ شہری محاذ کے صدر طارق نعیم اللہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں تانگہ ریڑھی ایسوسی ایشن، ڈرائیور رکشہ یونین سمیت مزدور تنظیموں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر پرویز مشرف کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طارق نعیم اللہ نے کہا کہ مشرف نہ صرف جمہوریت کا قاتل ہے بلکہ پاکستان میں کرپشن، بدعنوانی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور لوٹ کھسوٹ کا بھی بانی ہے، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر مشرف مخالف نعرے درج تھے۔

خبر کا کوڈ : 111689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش