QR CodeQR Code

ایمرسن کالج بوسن روڈ ملتان کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

4 Nov 2011 20:42

اسلام ٹائمز:ملتان سٹی میں طلباء کے لیے آئی بی سروس کی مفت فراہمی کا مطالبہ، مظاہرین نے بوسن روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایمرسن کالج بوسن روڈ ملتان کے طلباء نے کالج چوک گول باغ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت طالبعلم رہنما فیصل شہزاد نے کی، طلباء نے ملتان سٹی میں آئی بی سروس کی مفت فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بوسن روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا، مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے لیے مفت ٹراسپورٹ فراہم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 111691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111691/ایمرسن-کالج-بوسن-روڈ-ملتان-کے-طلباء-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org