QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست کا مقابلہ سیاست سے کیا، جہانگیر بدر

4 Nov 2011 20:56

اسلام ٹائمز:کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی وجہ سے زندہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست کا مقابلہ سیاست سے کیا ہے لیکن نواز شریف نے ہمیشہ پی پی کے خلاف سرکاری مشینری استعمال کی۔ کراچی پہنچنے پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاسی مشینری کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی وجہ سے زندہ ہے۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں کے پیپلز پارٹی جلسے جلوس نکالے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب بھی عددی شمار سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی جب بھی جلسہ کرے گی، تاریخی جلسہ ہو گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ نواز شریف چیئرمین نیب کی تقرری اس لئے نہیں ہونے دیتے کہ ان کے خلاف مقدمات کھلنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو نواز شریف اس کو بھی چیلنج کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 111693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111693/پیپلز-پارٹی-نے-ہمیشہ-سیاست-کا-مقابلہ-سے-کیا-جہانگیر-بدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org