0
Friday 4 Nov 2011 21:23

مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر

مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ صوبائی تنظیم کا اعلان کر کے 2013ء کے انتخابات کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی۔ دوسری جانب سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیو ایم سے وقت مانگ لیا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے اہم مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سرائیکی علاقوں پر مشتمل جنوبی پنجاب کے لئے پیپلز پارٹی کی علیحدہ تنظیم قائم کر کے مخدوم شہاب الدین کو صدر مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت کا تیسرا دور ہوا۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کے حوالے نیا آرڈیننس جاری نہیں کیا جائے گا جس کے بعد کمنشری نظام ازخود بحال ہو جائے گا جبکہ عید کے بعد نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منظور کرایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 111698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش