0
Sunday 6 Sep 2009 14:12

کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے،زرداری

کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے،زرداری
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور آزاد کشمیر کی ترقی کے حوالے سے جو وعدے وفاقی حکومت نے کئے وہ پورے کئے جائیں گے،گذشتہ روز ایوان صدر میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےارکان کے وفد سے بات چیت میں صدر نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد مختلف امور پر کشمیری عوام کی رائے جاننا ہے، کشمیر ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اس مسئلے کے حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن نہیں آ سکتا،انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کر رہی ہے اور اس حوالے سے جاری پالیسی واضح ہے،صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے جو مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے منگلا ڈیم کے متاثرین کی بحالی،نیو میر پور سٹی کی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ارکان کے رائے جانی اور کہا کہ حکومت ان منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرتی رہے گی،وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب،چوہدری عبدالمجید،چوہدری عبدالاکبر،چوہدری یاسین،چوہدری محمد عزیز،چوہدری محمد یوسف،طاہر کھوکھر،محمد ماجد خان شامل تھے جبکہ اس موقع پر امور کشمیر کے وزیر قمر زمان کائرہ،رخسانہ بنگش اور فوزیہ وہاب بھی موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 11172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش