0
Saturday 5 Nov 2011 00:33

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء شیخ طاہر رشید پاکستان تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء شیخ طاہر رشید پاکستان تحریک انصاف میں شامل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء شیخ طاہر رشید نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوٹ کھسوٹ، کرپٹ، بدعنوان ٹولے کو چھوڑ کرخوشی محسوس ہورہی ہے، پاکستان کے ادارے تباہ ہو رہے ہیں جبکہ حکمران غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ نواز شریف اور زرداری اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں، ملکی اداروں کا یہ حال ہے کہ ریلوے کا پہیہ جام ہوگیا ہے، پی آئی اے کی پروازیں ختم ہو گئی ہیں، سٹیل مل کو فروخت کیا جا رہا ہے، واپڈا کی نجکاری کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت جو پاکستان کو ان اندھیروں سے نکال سکتی ہے، اس موقع پر علامہ اقبال کے شاہینوں نے عمران خان کی قیادت میں مینار پاکستان پر امید کا چراغ روشن کیا ہے، میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کی تقدیر بدلنے میں ہمارا ساتھ دیا۔
خبر کا کوڈ : 111747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش