0
Saturday 5 Nov 2011 23:51

این آر او پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، پرویز مشرف

این آر او پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ پرویز مشرف اپنے اقدامات کو ایک ایک کرکے غلط تسلیم کر رہے ہیں۔ اب انہوں نے کہا ہے آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کو این آر او کے ذریعے معاف کرانا سب سے بڑی غلطی تھی، جس پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں فوج کی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔ موجودہ حالات کا سیاسی حل نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خطرات کے باوجود وہ آئندہ سال تیئس مارچ کو پاکستان ضرور جائیں گے۔ نوارشریف کو پاکستانی سیاست کا بزدل ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ کشمیرکا سودا کر چکے تھے اور منصوبے پر اسی فیصد کام بھی مکمل تھا۔ انہوں نے بتایا نواز شریف کشمیر کو پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام کی مشترکہ ایڈمنسٹریشن کے تحت چلانا چاہتے تھے۔ عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور میں ان کا جلسہ اچھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 111934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش