QR CodeQR Code

سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کا یلو کیب سکیم کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

6 Nov 2011 01:35

اسلام ٹائمز:چوک نواں شہر پر ہونے والے احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے گریجوایٹس کو ٹیکسیاں نہیں بلکہ علیحدہ صوبہ چاہیے، جنوبی پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام چوک نواں شہر ملتان میں یلو کیب سکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے قائد رانا محمد فراز نون نے کی، مظاہرین نے اس موقع پر ابدالی روڈ ملتان کو بند کردیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے گریجوایٹس کو یلو کیب اسکیم کی ٹیکسیاں نہیں بلکہ علیحدہ صوبہ چاہیے، نوجوانوں کو باعزت روزگار دیا جائے، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، تخت لاہور نے جنوبی پنجاب کے اثاثوں پر قبضہ کر رکھا ہے، جنوبی پنجاب کے بجٹ کو لاہور پہ لگایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 111976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111976/سرائیکستان-یوتھ-پارلیمنٹ-کا-یلو-کیب-سکیم-کے-خلاف-ملتان-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org