0
Sunday 6 Nov 2011 11:17

ایران پر حملے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، اسرائیلی صدر کی ہرزہ سرائی

ایران پر حملے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، اسرائیلی صدر کی ہرزہ سرائی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر شمعون پیریز کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اسرائیل کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی صدر شمعون پیریز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور دوسرے ممالک کی جانب سے ایران پر حملے کے زیادہ امکانات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کی خفیہ ایجنسیاں اپنے رہنماوں سے کہہ رہی ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے خبردار کیا جائے۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازعے کا حل سفارتکاری سے آگے نکل گیا، ایران پر حملے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی صدر شمعون پیریز کا کہنا تھا عالمی برادری ایران کے جوہری تنازعے سے نمٹنے کیلئے فوجی حل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ پیریز نے کہا کہ اب عالمی براردی کو ایرانی مسئلےکا کوئی بھی حل فوری نکالنا ہو گا۔ اور تہران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کیلئے ہر وسیلہ اور ذریعہ استعمال کیا جائے۔
اسرائیل کے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور دوسرے ممالک مل کر ایران پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ہاریٹز نامی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع ایہود باراک ایران پر حملے کیلئے کیبنٹ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے تل ابیب میں میزائیل حملوں کے خلاف سول ڈیفنس کی مشقیں مکمل کی ہیں اور اسرائیل بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ بھی کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 112028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش