QR CodeQR Code

پاکستان افغان فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا، معاہدہ طے پا گیا

6 Nov 2011 12:22

اسلام ٹائمز:ماضی میں بھی متعدد بار پاکستان نے افغانستان کو افغان فوجیوں کی تریبت کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن افغان حکومت کی طرف سے اسے کبھی مثبت جواب نہیں ملا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے کہا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کی بنیاد پر پاکستان کی فوج افغان فوج کی تربیت کرے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ افغان حکومت نے کہا ہے اس سہ فریقی معاہدے کی بنیادوں پر ان تینوں ملکوں کی افواج مشترکہ فوجی مشقیں بھی کریں گی۔ پاکستان نے ماضی میں متعدد بار افغانستان کو افغان فوجیوں کی تریبت کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن افغان حکومت کی طرف سے اسے کبھی مثبت جواب نہیں ملا۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان جانان موسی زئی نے اس معاہدے کی کوئی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ ادھر پاکستان کی دفترِ خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے بھی ایسے اشارے دیئے ہیں۔ پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی کانفرنس کے موقع پر دو یاداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں سے ایک مشترکہ فوجی مشقوں کے متعلق اور دوسری افغان پولیس کو تربیت فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 112039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112039/پاکستان-افغان-فوجیوں-کو-تربیت-فراہم-کرے-گا-معاہدہ-طے-پا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org