QR CodeQR Code

حقانی نیٹ ورک محض نام، اصل قوت آئی ایس آئی ہے، افغان ارکان پارلیمنٹ

6 Nov 2011 12:49

اسلام ٹائمز:دس ارکان پر مشتمل وفد نے واشنگٹن کے دورے میں اوباما انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات کے بجائے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر طالبان سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان ارکان پارلیمنٹ نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک محض نام ہے، عسکریت پسندی کے پیچھے اصل قوت آئی ایس آئی ہے، طالبان سے مذاکرات کے بجائے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے۔ امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق افغان سینیٹ اور پارلیمنٹ ایوان زیرین کے دس ارکان پر مشتمل وفد نے واشنگٹن کے دورے میں اوباما انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات کے بجائے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر طالبان سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔ اس دس رکنی وفد میں افغان سینیٹ اور ایوان زیریں کی دفاع اور دیگر کمیٹیوں کے سربرہان اور دیگر ارکان شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 112045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112045/حقانی-نیٹ-ورک-محض-نام-اصل-قوت-آئی-ایس-ہے-افغان-ارکان-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org