QR CodeQR Code

چارسدہ،انتظامیہ کی بے قاعدگیاں، متاثرین سیلاب کو امدادی رقم کے حصول میں مشکلات

6 Nov 2011 19:52

اسلام ٹائمز:پولیس کی جانب سے متاثرین پر آئے روز تشدد ضلعی انتظامیہ کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ جس کے پاس کوئی سفارش نہیں اور پیسے نہیں دیتا ہے وہ لائنوں میں کھڑا رہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں وطن کارڈز کے اجرا مرکز پر انتظامیہ کی بے قاعدگیوں کے باعث متاثرین سیلاب کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں امدادی رقم کے حصول کیلئے کئی دن اذیت ناک انتظار سے گزرنا پڑ رہا ہے، پولیس کی جانب سے متاثرین پر آئے روز تشدد ضلعی انتظامیہ کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، متاثرین کے مطابق یہاں ان لوگوں کو تو منٹوں میں فارغ کر دیا جاتا ہے جن کے پاس کوئی سیاسی سفارش ہو یا وہ رشوت دیں، جس کے پاس کوئی سفارش نہیں اور پیسے نہیں دیتا ہے وہ لائنوں میں کھڑا رہتا ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ 500 روپے پولیس اہلکار، 500 کمپیوٹر آپریٹر اور 500 روپے ٹاوٹ رشوت وصل کررہے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انتظامیہ کی بے قاعدگی کا نوٹس لیا جائے اور رقم کے حصول میں حائل مشکلات کو حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 112104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112104/چارسدہ-انتظامیہ-کی-بے-قاعدگیاں-متاثرین-سیلاب-کو-امدادی-رقم-کے-حصول-میں-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org