QR CodeQR Code

ملک کے قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحی منائی گئی

6 Nov 2011 20:15

اسلام ٹائمز:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی عید منائی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحی منائی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی آج ہی عید منائی، مہمندایجنسی کے مختلف علاقوں، خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے بیشتر علاقوں میں سعودی عرب کے ساتھ عید منائی گئی، درہ آدم خیل، اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی آج عید تھی، اس کے علاوہ پشاور کے کچہ گڑھی، ناصرباغ اور شمشتو افغان کیمپوں میں بھی عیدالاضحی کی نمازکے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں افغان مہاجرین نے حسب روایت سعودی عرب کے ساتھ عید مناتے ہوئے نماز ادا کی، شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسی، خیبرپختونخوا کے اضلاع ہنگو، کوہاٹ اور بنوں میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی۔


خبر کا کوڈ: 112108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112108/ملک-کے-قبائلی-علاقوں-میں-آج-عید-الاضحی-منائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org