0
Sunday 6 Nov 2011 21:17

عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کی تیاریاں شروع

عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ عراق میں موجود امریکی فوجیوں نے واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اس سال دسمبر کے آخر تک فوجیوں کی مرحلہ وار واپسی کا آغاز ہو گا۔ عراق پر جنگ مسلط کرنے اور لاکھوں افراد کی ہلاکت کے بعد بالآخر امریکی فوج نے واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ عراق کے مختلف علاقوں میں اس وقت چالیس ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔ دسمبر سے امریکی فوجیوں کی مرحلہ وار واپسی شروع ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق ان فوجیوں کو براہ راست امریکا بھیجنے کے بجائے مشرق وسطٰی کے مختلف ممالک میں کھپانے کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔ چار ہزار فوجی کویت میں تعینات کئے جائیں گے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں صرف ایک ہزار فوجی امریکا میں اپنے گھروں کو جا سکیں گے۔ جبکہ عراقی فورسز کو تربیت دینے کے لئے امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد عراق میں ہی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 112126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش