QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے سستی روٹی اور آشیانہ ہائوس منصوبے کے نام پر عوام کے اربوں روپے ضائع کئے، بابر اعوان

6 Nov 2011 21:52

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ناکامی کی وجہ سے نئے صوبوں کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد وہ صوبہ پوٹھوہار کے لئے خود تحریک کا آغاز کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ والے "گو زرداری گو" مہم چلا کر اپنی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ گوجر خان کے نواحی گاوں کالی سہیلیاں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سستی روٹی اور آشیانہ ہائوس منصوبے کے نام پر عوام کے اربوں روپے ضائع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب تبدیلی چاہتا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ناکامی کی وجہ سے نئے صوبوں کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد وہ صوبہ پوٹھوہار کے لئے خود تحریک کا آغاز کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 112136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112136/پنجاب-حکومت-نے-سستی-روٹی-اور-آشیانہ-ہائوس-منصوبے-کے-نام-پر-عوام-اربوں-روپے-ضائع-کئے-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org