0
Sunday 6 Nov 2011 23:04

کراچی میں سی آئی ڈی کی کارروائی، 40 افراد کے قتل میں ملوث 3 ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی،رینجرز کی کارروائی، 32 افراد زیر حراست
کراچی میں سی آئی ڈی کی کارروائی، 40 افراد کے قتل میں ملوث 3 ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی کے اینٹی انسداد دہشت گردی سیل نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون اور اورنگی ٹاوٴن سے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز اکرام الدین، فیصل شہزاد اور سخی رحمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، اور دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ تینوں ملزمان چالیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے پیر آباد اور موچکو کے علاقوں سے شہاب الدین، فیصل شہزاد اور سخی رحمان کو گرفتار کیا۔ چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان 40 افراد کے قتل میں ملوث ہیں، جبکہ سی آئی ڈی پولیس نے چار منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔
کراچی،رینجرز کی کارروائی، 32 افراد زیر حراست
کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں 32 افراد کو حراست میں لے کر مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کر لیے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے سلیمان فارسی سوسائٹی، جمعہ گوٹھ، شاہ فیصل ٹاون، کٹی پہاڑی، فقیرا گوٹھ، ابوالحسن اصفحانی روڈ اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس کے دوران 32 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران مختلف اقسام کے 13 ہتھیار اور دو گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عید الاضحٰی کے حوالے سے رینجرز نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش