0
Sunday 6 Nov 2011 23:51

افغانستان،نماز عید کے بعد خودکش دھماکہ،7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

افغانستان،نماز عید کے بعد خودکش دھماکہ،7 افراد جاں بحق، 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں نماز عید الاضحٰی کے بعد خودکش حملے میں دو پولیس کمانڈروں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ شہری شامل ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان لعل محمد احمد زئی نے میڈیا کو بتایا پرانے شہر کی مسجد کے باہر نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے جب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ بغلان شہر پولیس کے سربراہ کمین خان نے جاں بحق ہونے والے ایک پولیس کمانڈر کا نام عبدل بتایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 112155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش