0
Monday 7 Nov 2011 00:22

کل ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی

کل ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی
اسلام ٹائمز: ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں مسلم امّہ کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ بعد ازاں لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کو قربان کریں گے۔ آج سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ منائی گئی۔ آج خانہ کعبہ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا جس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔ آج انڈونیشیا اور مصر میں بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ اسرائیلی پابندیوں کے باوجود لوگوں نے غزہ میں نماز عید ادا کی۔ مسلمان رب کے آگے سربسجود ہوئے اور امت مسلمہ کی سلامتی اور امن کیلئے دعا کی۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی گئی، برطانیہ میں نماز عید کے پندرہ سو سے زائد اجتماعات ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 112160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش