QR CodeQR Code

ریاض کے گورنر شہزادہ سلمان سعودی عرب کے نئے وزیر دفاع مقرر

7 Nov 2011 01:22

اسلام ٹائمز: چھہتر سالہ شہزادہ سلمان کو ان کے بھائی ولی عہد شہزادہ سلطان کے انتقال کے بعد وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ مرحوم ولی عہد پانچ عشرے تک سعودی عرب کے وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو ملک کا نیا وزیر دفاع اور شہزادہ خالد بن سلطان کو نائب وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ چھہتر سالہ شہزادہ سلمان کو ان کے بھائی ولی عہد شہزادہ سلطان کے انتقال کے بعد وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ مرحوم ولی عہد پانچ عشرے تک سعودی عرب کے وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔ ان کی جگہ شاہ عبداللہ نے وزیرداخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کیا ہے۔ شہزادہ سلمان قریباً گذشتہ پچاس سال سے صوبہ ریاض کے گورنر چلے آ رہے ہیں۔ وہ سعودی عرب کے حکمران خاندان کے سب سے سنئیر ارکان میں شمار ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 112174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112174/ریاض-کے-گورنر-شہزادہ-سلمان-سعودی-عرب-نئے-وزیر-دفاع-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org