QR CodeQR Code

ایران پر حملے کا سوچا تو اسرائیل کو اپنی سرزمین پر ایرانی غضب محسوس ہو گا، حسین ابراہیمی

7 Nov 2011 12:13

اسلام ٹائمز:تہران نیشنل سکیورٹی کے سینیئر رکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کیساتھ ملکر اس قسم کی بیوقوفی کا مظاہرہ نہیں کریگا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کو عظیم اسلامی طاقت اور ایرانی قوم کی خودمختاری کا اندازہ ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی صدر شعمون پیریز کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے تہران نیشنل سکیورٹی اور فارن پالیسی کمیٹی کے سینیئر رکن حسین ابراہیمی نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے سے پہلے اسرائیلی اپنی سرزمین پر ایرانی غم و غصے سے بھرپور جواب دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب کے بعد سے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل مسلسل ایران کو دھمکیاں دیتے آ رہے ہیں، ایران کو اسکی پرواہ نہیں کیونکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو دھمکیاں دینے والے اسرائیل کی کمزور فوجی طاقت کا لبنان جنگ میں بخوبی مظاہرہ ہو گیا تھا۔ اسرائیل نے لبنان جنگ میں جارحیت کے بعد سوائے ذلت کے کچھ حاصل نہیں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا اور برطانیہ کیساتھ ملکر اس قسم کی بیوقوفی کا مظاہرہ نہیں کریگا اور اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کو عظیم اسلامی طاقت اور ایرانی قوم کی خودمختاری کا اندازہ ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 112217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112217/ایران-پر-حملے-کا-سوچا-اسرائیل-کو-اپنی-سرزمین-ایرانی-غضب-محسوس-ہو-گا-حسین-ابراہیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org