QR CodeQR Code

سفیر قتل سازش، ایرانی صدر کا سعودی فرمانروا کے نام تفصیلی خط

7 Nov 2011 12:52

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ ایران سعودی عرب کیخلاف کسی طرح کی سازش میں ملوث نہیں ہے، ایران وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک خط پہلے بھی سعودی وزارت خارجہ کو بھیجا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکہ میں متعین سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے حوالے سے ایرانی موقف اور عالم اسلام کے خلاف صہونیت کی سازشوں سے آگاہی کے لئے سعودی عرب میں متعین ایرانی سفیر کے ذریعہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو ایک تفصیلی خط بھیجا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جلد اس سازش کو بے نقاب کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ ایران سعودی عرب کیخلاف کسی طرح کی سازش میں ملوث نہیں ہے ایران وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک خط پہلے بھی سعودی وزارت خارجہ کو بھیجا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے اس گہری سازش کے حو الے سے تہران میں متعین سعودی سفراء سے ملاقاتیں کر کے اس سازش کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 112220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112220/سفیر-قتل-سازش-ایرانی-صدر-کا-سعودی-فرمانروا-کے-نام-تفصیلی-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org