QR CodeQR Code

روس اور پاکستان کے تعلقات خطے کے وسیع تر مفاد میں ہیں، وزیراعظم گیلانی

7 Nov 2011 14:44

اسلام ٹائمز:پاکستانی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کریگی اور یہ تنظیم علاقائی روابط کے لیے پہلے ہی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے روس کی حکومت اور عوام کو تعلقات مزید بہتر بنانے کی پیشکش کی ہے اور روسی وزیراعظم کی یوریشین تنظیم کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اعلٰی حکام اور تاجر برادری سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات خطے کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کریگی اور کہا کہ یہ تنظیم علاقائی روابط کے لیے پہلے ہی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے۔ وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت میزبان روسی وزیراعظم ولادی میر پوٹن نے دی ہے۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے اور سینٹ پیٹرز برگ میں چینی وزیراعظم وین جیا باوٴ سے بھی وزیراعظم گیلانی کی ملاقات ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 112228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112228/روس-اور-پاکستان-کے-تعلقات-خطے-وسیع-تر-مفاد-میں-ہیں-وزیراعظم-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org