0
Monday 7 Sep 2009 11:03

وینزویلا ایران کو یومیہ 20ہزار بیرل پیٹرول فراہم کرے گا

وینزویلا ایران کو یومیہ 20ہزار بیرل پیٹرول فراہم کرے گا
مشہد:وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ کراکس ایران کو اکتوبر سے یومیہ بیس ہزار بیرل پیٹرول فراہم کرے گا۔ اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر مشہد میں میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وینزویلا اسی کروڑ ڈالر کے معاہدے کے تحت ایران کو اکتوبر سے بیس ہزار بیرل پیٹرول فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کو ایران میں قائم ہونے والے فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔ جو ایران سے مشینری اور ٹیکنالوجی کی خریداری میں استعمال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک ماہ میں ایران اور وینزویلا مشترکہ بینک کو ایک کروڑ ڈالر کا فنڈ بھی مہیا کریں گے۔ 

خبر کا کوڈ : 11223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش