0
Monday 7 Nov 2011 19:22

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلہ کی شدت 5.5 سے 6.3 ریکٹر سکیل

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلہ کی شدت 5.5 سے 6.3 ریکٹر سکیل
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.3 اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.5 تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام چار بج کر 58 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ عشاریہ تین تھی اور اسکا مرکز اسلام آباد سے 350 کلومیٹر شمال مغرب میں تاجکستان افغانستان بارڈر پر واقع ہندوکش کے علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، گلگت، لاہور اور بالائی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 5 تھی۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 200 کلومیٹر سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کی شدت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار میں تضاد رہا۔ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 1 بتائی گئی جس کے بعد 5 عشاریہ 4 اور آخر میں 6 عشاریہ 3 بتائی گئی۔ اسلام آبادسمیت دیگر ذرائع کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد کے شمال مغرب میں دو سو چودہ کلومیٹر دور افغانستان اور تاجکستان کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلہ زمین سے 200 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، قصور اور منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد میں محسوس کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، لوئر دیر، چارسدہ، چھانگلا، صوابی، باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی اور مالاکنڈ ایجنسی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر میں مظفر آباد جبکہ گلگت بلتستان میں دیا میر اور غذر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈی جی میٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 112255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش