QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

16 Mar 2024 15:30

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ پر این اے 37 کرم سے انجنیئر حمید حسین ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ پر این اے37 کرم سے انجنیئر حمید حسین ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1122960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1122960/ایم-ڈبلیو-کے-سربراہ-علامہ-راجا-ناصر-عباس-نے-سینیٹ-انتخابات-کیلئے-کاغذات-نامزدگی-جمع-کرا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org