0
Monday 7 Nov 2011 21:26

ایران جوہری ہتھیاروں میں مہارت کے قریب پہنچ گیا، امریکی اخبار، دعوے خود ساختہ ہیں، صالحی

ایران جوہری ہتھیاروں میں مہارت کے قریب پہنچ گیا، امریکی اخبار، دعوے خود ساختہ ہیں، صالحی
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران غیر ملکی سائنسدانوں کے تعاون سے ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے غیر ملکی سائنسدانوں کا تعاون حاصل ہونے کے بعد ایٹمی ہتھیار بنانے کے لئے ضروری اہم اقدامات کئے ہیں۔ ہتھیاروں کے ایک سابق روسی سائنسدان نے مبینہ طور پر اس سلسلے میں ایرانی سائنسدانوں کو درست ڈیٹونیٹرز بنانے کا طریقہ سکھایا ہے، یہ ڈیٹونیٹرز ایٹمی ہتھیار چلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور شمالی کوریا کے ماہرین نے ایران کی ایٹمی صلاحیت بڑھانے کی ابتدا کی۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں یہ تازہ ترین معلومات انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ارکان کو بھی فراہم کی جائیں گی۔ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ یہ دعوے خود ساختہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش