QR CodeQR Code

حج اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے، علامہ ضمیر الحسن نقوی

8 Nov 2011 00:19

اسلام ٹائمز:فخر امام و دیگر کا ملتان میں متحدہ مسلم موومنٹ کے زیراہتمام حج اور اتحاد امت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو حج کی طرح ہمیشہ متحد رہنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مسلم موومنٹ ملتان کے زیراہتمام حج اور اتحاد امت کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا ضمیر الحسن نقوی نے کی، انہوں نے کہا کہ حج اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے جہاں تمام مسلمان رنگ و نسل کے امتیازات کو ختم کر کے یک زباں اور یک لباس ہو جاتے ہیں، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا کہ جس طرح ہم حج کے موقع پر اللہ تعالیٰ اور رسول ص کی اطاعت کرتے ہوئے متحد ہو جاتے ہیں اسی طرح عام زندگی میں بھی اس کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مولانا عبدالحق مجاہد اور سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منیٰ میں حاجیوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کی وجہ سے ملک و ملت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، اس موقع پر حافظ اللہ دتہ کاشف، عامر محمود نقشبندی، حسنین بخاری، محمد اشرف قریشی، یونس بھٹی، محمد عرفان، محمد علی رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو عازمین حج اس بار بھی پریشان نہ ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 112319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112319/حج-اتحاد-امت-کا-عظیم-مظہر-ہے-علامہ-ضمیر-الحسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org