0
Tuesday 8 Nov 2011 00:28

امام بارگاہ یونین ضلع ملتان کا اجلاس،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

امام بارگاہ یونین ضلع  ملتان کا اجلاس،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ یونین ڈسٹرکٹ ملتان کا اجلاس سید اسد عباس کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے حکومت کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا، شرکا نے حکام سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ایک شرپسند ٹولہ دوبارہ منظم ہو کر اسلام اور شیعیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اجلاس میں مولانا قاضی نادر حسین علوی، قاضی غضنفر حسین اعوان، حسن رضا مشہدی، ندیم شاہی، طیب کاظمی، عارف کاظمی، عابد بھٹی، شوکت شاہ، غلام عباس خان، ارشاد حسین کاظمی، جاوید حسین نقوی،الطاف حسین شاہ ودیگر نے شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 112322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش