0
Tuesday 8 Nov 2011 00:53

ریلوے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، غلام احمد بلور

ریلوے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، غلام احمد بلور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے وزارت بدلنے کی تجویز پر میں نے گھرجانا بہتر سمجھا، پشاورکی مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت سے استعفے کی پیش کش کی تھی جس پر وزیراعظم نے محکمہ بدلنے کی تجویز دی، میں نے انہیں بتایا کہ محکمہ بدلنے سے گھر جانا زیادہ بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ریلویز کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، عوامی نیشنل پارٹی وزارتوں کی پرواہ نہیں کرتی، اس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومتوں میں چھوٹے موٹے مسائل آتے رہتے ہیں لیکن انہیں حل کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 112327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش