QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں نہیں، (ن) لیگ جو فیصلے کریگی، وہی ذمہ دار ہوگی، ناز بلوچ

18 Mar 2024 23:25

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا غیر سیاسی ونگ اس وقت سیاسی ونگ پر حاوی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں نہیں ہے، (ن) لیگ جو فیصلے کرے گی، وہی ذمہ دار ہوگی، پی ٹی آئی کا غیر سیاسی ونگ اس وقت سیاسی ونگ پر حاوی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ناز بلوچ نے کہا کہ سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی اپنی فہرست دے چکی ہے، جو سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا بہتر بتا سکتے ہیں کہ کن جماعتوں نے انہیں ووٹ کا عندیہ دیا ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 9 مئی والا رویہ جاری رکھے گی تو یہ ملک اور سیاست کیلئے بہتر نہیں، ہم نے سیاسی انتقام اور سیاسی کارکنوں کو جیل میں ڈالنے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی الیکشن سے پہلے نگراں حکومت سے مستعفی ہوئے اور پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے دیگر ممالک کی ایئرلائن کو چلنا سکھایا، پی ٹی آئی حکومت میں وزیر نے پی آئی اے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ جنہوں نے بھی پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچایا، اُن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1123460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123460/پیپلز-پارٹی-وفاقی-کابینہ-میں-نہیں-ن-لیگ-جو-فیصلے-کریگی-وہی-ذمہ-دار-ہوگی-ناز-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org