QR CodeQR Code

حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو بند کروا دیا، اسرائیلی حکام

18 Mar 2024 23:41

اپنے ایک اعترافی بیان میں گیدعون گالبر کا کہنا تھا کہ باب المندب، بحری نقل و حرکت کی شہہ رگ ہے جسکے بغیر ایلات بندرگاہ نہیں چل سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ سرزمین پر "ایلات بندرگاہ" کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر "گیدعون گالبر" نے اعتراف کیا کہ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کی جانب سے اس بندرگاہ پر حملوں کی وجہ سے اسرائیل کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صیہونی فوج کے ریڈیو سے گفتگو میں کیا۔ گیدعون گالبر نے کہا کہ میں اس بندرگاہ پر تقریباََ  35 سال سے کام کر رہا ہوں اور اسی صورت حال کبھی پیش نہیں آئی جو اس وقت ہے۔ حوثیوں نے چار ماہ سے اس بندرگاہ کو نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصار الله کی جانب سے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملوں کی وجہ سے صیہونی رژیم کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی اسرائیلی عہدیدار نے خبر دی تھی کہ بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں پر یمن کے حملوں کی وجہ سے ہماری 85 فیصد تجارت کو دھچکا لگا۔ گیدعون گالبر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ باب المندب بحری نقل و حرکت کی شہہ رگ ہے جس کے بغیر ایلات بندرگاہ نہیں چل سکتی۔


خبر کا کوڈ: 1123472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123472/حوثیوں-نے-ایلات-بندرگاہ-کو-بند-کروا-دیا-اسرائیلی-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org