QR CodeQR Code

چین، بھارت اور شمالی کوریا کی صدر پیوٹن کو مبارکباد

19 Mar 2024 01:47

بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی صدر پیوٹن کو مبارکباد دیتے ہوئے روس بھارت اسٹریٹیجک تعلقات میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدر بنے ہیں۔ صدر پیوٹن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے صدر پیوٹن کو تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی صدر پیوٹن کو مبارکباد دیتے ہوئے روس بھارت اسٹریٹیجک تعلقات میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1123494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123494/چین-بھارت-اور-شمالی-کوریا-کی-صدر-پیوٹن-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org