QR CodeQR Code

سید ابراہیم رئیسی کی ایران کی طرف سے ولادیمیر پوتین کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

19 Mar 2024 05:41

اسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں روسی صدر کو ایک بار پھر روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہوں ے اپنے اس پیغام میں فروغ پذیر دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں ولادیمیر پوتین کو ایک بار پھر روس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے اس پیغام میں فروغ پذیر دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ 71 سالہ صدر پوتین، جو گزشتہ 25 سال سے روسی مسند اقتدار پر براجمان ہیں، مزید چھ سال تک عہدۂ صدارت پر فائز رہیں گے۔

روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 7 بجے تک 99 اعشاریہ 5 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی ہو چکی تھی اور ولادیمیر پوتین 87 اعشاریہ 32 فیصد ووٹوں کے ساتھ 2024ء کے صدارتی انتخابات میں سب سے آگے تھے۔ ولادیمیر پوتین کے قریب ترین حریف کمیونسٹ پارٹی کے نکولائی خاری تونوف نے 4 اعشاریہ 3 فی صد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ نیو پیپلز پارٹی کے ولادیسلاو داوانکوف 3 اعشاریہ 8 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1123523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123523/سید-ابراہیم-رئیسی-کی-ایران-طرف-سے-ولادیمیر-پوتین-کو-صدارتی-انتخابات-میں-کامیابی-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org