QR CodeQR Code

کوئٹہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شدت 5.4 ریکارڈ

19 Mar 2024 06:28

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلہ محسوس ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح 5 بجے 35 منٹ پر کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ اور نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسکی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔ مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1123527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123527/کوئٹہ-گردونواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے-محسوس-شدت-5-4-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org