QR CodeQR Code

یوم شہادت حضرت علیؑ،ایس پی سٹی کی مرکزی جلوس کے حوالےسے میٹنگ

19 Mar 2024 10:25

ایس پی سٹی نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، عزاداروں اور شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس کے روٹ پر آنیوالی گلیاں اور راستے بند رکھے جائیں گے جبکہ جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس لگا کر مخصوص راستے رکھے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم علیؑ کی مناسبت سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور پولیس نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی کی زیرصدارت میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں اے ایس پی شازیہ اسحاق اور اندرون شہر کے ایس ایچ اوز، منتظمین و بانی مرکزی جلوس، تاجر رہنماوں، سماجی رہنماوں اور امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اکبری گیٹ تھانہ میں ہونیوالی میٹنگ میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں موجود منتظمین جلوس نے سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ میٹنگ کے اختتام پر ایس ایچ او اکبری گیٹ نے مرکزی جلوس کے روٹ پر بریفنگ دی۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، عزاداروں اور شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ جلوس کے روٹ پر آنیوالی گلیاں اور راستے بند رکھے جائیں گے جبکہ جلوس میں شامل ہونے کیلئے واک تھرو گیٹس لگا کر مخصوص راستے رکھے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1123533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123533/یوم-شہادت-حضرت-علی-ایس-پی-سٹی-کی-مرکزی-جلوس-کے-حوالےسے-میٹنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org