QR CodeQR Code

حکومت مخالف پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

19 Mar 2024 14:25

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد شیئر کرنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سیالکوٹ کے بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر وقار انور کو معطل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر وقار انور نے اپنی فیس بک وال پر حکومت مخالف پوسٹ شیئر کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنیوالے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت مخالف مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر کارروائی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد شیئر کرنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سیالکوٹ کے بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر وقار انور کو معطل کر دیا ہے۔ ڈاکٹر وقار انور نے اپنی فیس بک وال پر حکومت مخالف پوسٹ شیئر کی تھی۔ اب کوئی بھی سرکاری ملازم حکومت کیخلاف پوسٹ نہیں کر سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 1123573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123573/حکومت-مخالف-پوسٹیں-سوشل-میڈیا-پر-لگانے-والے-سرکاری-ملازمین-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org